عالمی انڈر 23 کشتی چیمپئن شپ 1 سے 3 نومبر تک سربیا کے شہر بلغراد میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ایرانی ٹیم نے 95 پوائنٹس اور پانچ تمغے کے ساتھ سرفہرست ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مقابلوں کی درجہ بندی اور فائنل کے مرحلے (منگل) ایرانی وقت کے مطابق 20:30 بجے شروع ہوئے ہیں۔
مقابلوں کے اختتام پر امین میرزا زادہ نے 130 کلوگرام میں ایک طلائی تمغہ، پویا دادمرز اور امین کاویانی نژاد نے 55 اور 77 کلوگرام کے زمروں میں 2 چاندی کے تمغے اور علیرضا نجاتی اور ناصر علیزادہ نے 87کلوگرام کے زمرے میں 2کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے 95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن، روسی ٹیم نے 90 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور ترکی اور ہنگری کی ٹیمیں بھی بالترتیب 61 اور 60 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبروں پر ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ